گلگت بلتستان میں سست پورٹ پرکسٹم ویلیوایشن پر نظر ثانی کریں گے

وزیر ایکسائز و ٹیکسٹیشن گلگت بلتستان اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی محمد علی قائد اور کوآرڈینٹر ایف پی سی سی آئی مرزا عبد الرحمان کی ممبر کسٹم آپریشن FBR سیدمحمد طارق ہودا سے FBR ہاؤس میں ملاقات۔اس موقع پر ڈائریکٹر ویلیویشن ذوالفقار چودھر ی اور دیگر موجود تھے۔
محمد علی قائد نے کہاکہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کسٹم کے حوالے سے مسائل سے دوچار ہے۔ گلگت بلتستان کے تاجروں کے اربوں مالیت کی کنسانمنٹس کاشغر میں بارڈ بند ہونے کی وجہ سے کئی مہینوں سے پھنسی ہو ئی ہیں۔جس سے مقامی تاجر متاثرہوا ہے اور بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کسٹم کی حالیہ شووز، گارمنٹس، اٹوپارٹس وغیر ہ پر ویلیوایشن بڑھانے کی وجہ پاکستان بھر کی بز نس کمیونٹی انہتائی مشکلات کا شکا ر ہے اور گلگت بلتستان کی بز نس کمیونٹی سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔
ممبر کسٹم آپریشن سید محمد طارق ہودا نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ہم بہت جلد کسٹم کے مسائل کو دور کریں گے اور گلگت بلتستان میں سست پورٹ پرکسٹم ویلیوایشن پر نظر ثانی کریں گے۔ مرزا عبد الرحمان نے آخر میں سید محمد طارق ہو دا کہاکہ شکر یہ ادا کیا۔