وزیراعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی سردارخرم خان لغاری مستعفیٰ

020ء) وزیراعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی سردارخرم خان لغاری نےاستعفیٰ دے دیا۔ سردار خرم لغاری نے معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار خرم لغاری نے چند دن قبل استعفیٰ دیا وزیراعلیٰ کو بھجوایا تھا سردار خرم لغاری کو گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کا خصوصی نمائندہ بھی مقرر کیا گیا تھا لیکن ایک روز بعد ہی خرم لغاری نے پرائس کنڑول کے نمائندے کا عہدہ بھی چھوڑ دیا ہے سردار خرم لغاری پی پی 275 مظفر گڑھ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مہنگائی روکنے کیلئے پرائس کنٹرول اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں