تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے صدر نے میاں نوالی کے لیے ملک عمیر سکندر کو ضلعی یوتھ ونگ کا صدر مقرر کردیا ہے ان کی نامزدگی تحریک انصاف کے لیے ان کی خدمات کا صلہ ہے‘ اس عہدے کے لیے متعدد نام زیر غور تھے مگر پارٹی کی صوبائی قیادت نے ملک عمیر سکندر کو اس عہدے کے اہل سمجھا اور اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے تحریک انصاف میانوالی کے مقامی عہدیداروں کے مطابق اس عہدے کے لیے ملک عمیر سکندر کا انتخاب وقت کی ضرورت تھا اور اس فیصلے سے تحریک انصاف یوتھ ونگ مضبوط ہوگا اور پارٹی کے لیے ملک عمیر سکندر ایک قیمتی اثاثہ ہیں‘
