ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا

ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 19 اکتوبر جبکہ عید میلاد النبی ﷺ 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین نے اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شرکت کی۔