ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر محکمہ فشریز گوادر نے ماہی گیروں کو 18تا21 اکتوبر تک مچھلی کے شکار کے لئے گہرے سمندرنہ جانے کی ہدایت کی ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادر کی جاری کردہ نوٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ ایک سمندری طوفان بن رہا ہے،جس کی وجہ سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 18تا21 اکتوبر تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،ماہی گیروں کو ہدایت کی کہ وہ اتوار سے منگل تک مچھلی کے شکار کے لئے سمندر جانے سے گریز کریں احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی نقصان و پریشانی سے بچ سکیں۔