مسلم لیگ (ض) کے صدر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی انہوں نے یہ بات لاہور میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘ کانفرنس سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا محمد اعجاز الحق نے کہا کہ نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکامی پر ان کی جنرل جہانگیر کرامت اور جنرل آصف نواز سے لڑائی ہوگئی۔ نواز شریف جنرل وحید کاکڑ اور پرویز مشرف سے بھی لڑے، کوئی یہ سوال پوچھے کہ آخر کیوں فوج کے اعلیٰ افسران کی نواز شریف کے ساتھ لڑائی ہوئی”نانی نانا کا نام ساتھ نہیں لگاتی، بچہ والد کا نام ساتھ نہیں لگاتا اور ایک مولانا ہے جس کا پتا ہی نہیں چلتا کہ آرہے ہیں یا جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں مریم نواز نے اپنی کسی تقریر میں ایک بار بھی شہباز شریف کا نام نہیں لیا، پیپلز پارٹی مسلم لیگ(ن)اور شریف فیملی کو ایسا چکمہ دے گی کہ انہیں احساس تک نہیں ہوگا
