بھٹہ خشت 53دن کیلئے بند

گوجرانوالہ کو ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے محفوظ رکھنے کیلئے 313 بھٹہ خشت 53دن کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،محکمہ ماحولیات نے 313 بھٹوں کو بند کرنے کیلئے نوٹسز جاری کرد ئیے جبکہ بھٹہ مالکان کو پرانے بھٹوں کو نئی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر شفٹ کرنے کابھی حکم دیا گیا ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والے بھٹے سیل اور مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جس سے بھٹہ مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اورہزاروں مزدوروں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ ابتدائی مرحلہ میں 47 بھٹہ خشت کو زگ زیگ پر منتقل کردیا گیا۔محکمہ ماحولیات کے مطابق پرانے بھٹے جب چلتے ہیں تو زیادہ مقدار میں دھواں پیدا کرتے ہیں اور کوئلے کا استعمال بھی زیادہ ہوتا ہے جوماحولیاتی آلودگی اورسموگ کا باعث بنتے ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عمر اشرف نے بتایا کہ حکومتی پالیسی اور جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام بھٹہ خشت 7 نومبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے