وزیر دفاع پرویز خٹک‘ ارباب شہزاد اور سیکرٹری فنانس نے ایپکا لیڈر شپ کے مطالبات تسلیم کرلیے‘
ملک بھر کے کلرکوں کی تنظیم ایپکا اور سرکاری ملازمین کی دگر تنظیموں کے نمائندوں اور حکومت کے مابین مطالبات کی منظوری کے مزکرات کامیاب ہوگئے ہیں‘ یہ مزاکرات سوموار کو حتمی نتیجے پر پہنچ گئے ہیں جس میں حکومت نے ملازمین کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں اور عمل درآمد کا وعدہ کیا ہے‘ ایپکا اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں کی لیڈرشپ نے واضح کردیا ہے کہ حکومت نے وعدے پر عمل نہ کیا تو مستقبل میں پھر پر امن احتجاج کا حق اختیار کیا جائے گا‘ سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے لیے14 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا اور اس دھرنے میں ملک بھر سے سرکاری ملازمین اپنی لیڈر شپ کی اپیل پر اسلام آباد پہنچے تھے‘ احتجاج اور دھرنے کے بعد حکومت نے مزاکراتی ٹیم بنائی جس نے باقاعدہ مزاکرات کیے اور سوموار کو یہ مزاکرات حتمی نتیجیط پر پہنچے اور حکومت کی مزاکراتی ٹیم نے خود تمام مطالبات تسلیم کرنے کا وعدہ کرلیا حکومت کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک کی معاونت کے لیے وزیر پارلیمانی امورعلی محمد خاں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد اوروفاقی سیکرٹری فنانس اور انکی ٹیم مزاکرات میں شریک ہوئے اور ایپکا کی جانب سے مذاکرات میں ایپکا کے صدر حاجی محمد ارشاد‘ سید صدیق حسین شاہ،عمران مغل، صداقت عباسی‘راجہ بلال،رمضان مغل،عبدالحسیب قریشی،اسد زبیر شریک ہوئے‘ مزاکرات کا دور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں ایپکا کی قیادت نے سرکاری ملازمین کے مسائل کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا اور حکومت کے وفد نے مکمل یقین دھانی کرائی کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ ہوگا،وفاقی کلرکوں کی اپ گریڈیشن صوبوں کے برابر کیا جائے گا،ہاؤس رینٹ /گروپ انشورنس /یوٹیلٹی الاؤنس اور دیگر پر صوباء حکومتوں کو ہدایات جاری کی جائیں گی اورعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملازمین کی بحالی بھی ہوگی حکومت کی جانب سے مکمل یقین دھانی اور ہر ممکن حد تک وعدہ پورا کرنے کی یقین دھانی پر ایپکا کے صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری اور سرکاری ملازمین کے وفد کے ارکان نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی واضح کردیا کہ عملی اقدامات نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے