ایس ایم ای فنانسنگ کے فروغ کی اسٹیٹ بینک کی پالیسی کے بارے میں آگاہی پروگرام اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے زیر اہتمام اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں منعقد ہوا۔ ملک ظہیر احمد صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز نے ایس ایم ایز کے لیے پہلے ایس ایم ای کلینک کا افتتاح کیا۔ ملک ظہیر احمدصدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایس ایم ای کلینک کا افتتاح اور آگاہی کا انعقاد کر کے چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدام کردیا ہے جو آنے والے دنوں میں ایس ایم ایز کے معاشی مسائل کے حل اور معیشت کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ اسلام آباد کی تمام تجارتی تنظیموں کو اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اپنا بھر پور کردار ادا کرئے گا۔ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے زیر اہتمام مختلف مارکیٹوں میں پروگرام منعقد کر کے چھوٹے تاجروں کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی چیف منیجر وقار علی، چیف منیجر مریم پاشا، سنیئر آفسیرز کامران ناصر، ماروہ اسحاق، اعزاد وحید کے علاوہ مختلف پرائیویٹ بینکوں کے نمائندوں کے علاوہ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سنیئر نائب صدر محمد امجد عباسی، نائب صدر مدثر فیاض چوہدری، بانی صدر محمد کامران عباسی، سابق سنیئر نائب صدر محمد طاہر آرائیں، سابق صدر قاضی محمد الیاس، ایس ایم ای سب کمیٹی کنوئنیر محمد ابوبکر اور دیگر نے اظہار خیال کیا اور ممبران نے آگاہی پروگرام میں شرکت کی حکومت پاکستان کی جانب سے پہلے ایس ایم ایز کی فنانسنگ کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مکمل معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ڈپٹی چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان وقار علی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے ایس ایم ایز کے لیے کئی ماہ دن رات محنت اول مختلف چیمبرز ارو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے مشاورت کے بعد مختلف سیکم کا اجراء کیا گیا ہے جس سے ایس ایم ایز طبقہ فائدہ اٹھا کر معاشی مسائل کا حل اور معیشت میں اپنا کردار ادا کرے گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے ساتھ مل کر مستقبل میں مزید پروگرامز بھی منعقد کرے گا تاکہ ملکی معیشت اور ایس ایم ایز کے استحکام کو ممکن بنایا جا سکے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں حبیب بینک لمیٹیڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، جے ایس بینک، بینک آف پنجاب، یونائیٹیڈ بینک، عسکری بینک، ایس ایم ای بینک، کامیاب نوجوان پروگرام اور دیگر نے ممبران کو مکمل آگاہی کی اور مختلف ڈیسک کے ذریعے تمام معلومات فراہم کیں۔
