جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کے بڑے بھائی اور معروف صنعت کار ڈاکٹر محمد صادق رضائے الہی سے انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ جمعہ کی سہہ پہراسلام آباد میں ادا کی گئی، مر حوم کی نماز جنازہ ان کے چھوٹے بھائی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم کی امامت میں اداکی گئی بعد ازاں مر حوم کو ہزاروں سوگواروں کی مو جو د گی میں ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ،مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار مہتاب احمد عباسی،سینیٹر مشتاق احمد خان،ایم این اے عبدالاکبر چترالی، سویٹ ہوم کے زمرد خان، مسلم لیگ(ن) کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ڈپٹی میئر چوہدری رفعت، پی ٹی آئی کے رہنماء ڈاکٹر اسرار شاہ، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبد المجید ہزاروی، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رہنماء راجہ خالد محمود، جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اقبال خان، حریت رہنماء الطاف بٹ، ڈاکٹر جمال ناصر،جنرل کونسلر چوہدری طارق گجر، جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماء رضا احمد شاہ، حافظ تنویر احمد،جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر، سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی،جماعت اسلامی راولپنڈی کے امیر سید عارف شیرازی، سیکرٹری جنرل عزیر حامد،اسلام آباد چیمبر کے صدر ملک ظہیر احمد، شیخ عامر وحید، کریم عزیز، زاہد بختاوری، کامران عباسی، ندیم منصور‘ شاہد شمسی‘ قاضی مارکیٹینگ کے قاضی فاروق‘ یو ایم ٹی کے ڈائریکٹر سید محمد بلال‘ میاں رمضان‘ مسلم لیگ(ج) کے ترجمان احمع عمران باجوہ‘ آر آئی یو جے کے سابق سیکرٹری میاں منیر احمد‘ ساجد اقبال‘ احسان کریم قریشی سمیت علماء سول سوسائٹی،طلبہ، صحافیوں، کاروباری اور صنعت وتجارت سے وابستہ شخصیت سمیت مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے ہزاروں افرد نے شر کت کی۔
