جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) اسمبلیوں سے استعفی دے تو عوام انہیں حکومت مخالف سیاسی حریف سمجھیں گے دونوں جماعتیں مستعفی ہوجائیں تو ہم بھی اسمبلیوں سے استعفی دے دیں گے انہوں نے یہ بات ایف نائن پارک میں جماعت اسلامی یوتھ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘ جماعت اسلامی یوتھ کا ایک بہت بڑا پروگرام ایف نائن پارک میں ہوا جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی اور جماعت اسلامی کے پروگرام اور منشور کی حمائت اور اس کا ساتھ دینے کا عزم کیا‘ یوتھ کونشن سے جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ رندھاوا‘ جماعت اسلامی کے رہنماء زبیر صفدر‘ یوتھ کے رہنماء تجمل حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا‘ اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئیامیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ آج حکمران گھبرائے ہوئے ہیں،الفاظ اُن کا ساتھ نہیں دے رہیمہنگائی نے عوام کی سانس بند کردی ہے اور لوگوں کے لیے جسم و روح کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہوگیاہے،وزیراعظم کس کو بتارہیہیں کہ گرانی نیاِن کی نیند اڑا دی ہے؟اگر اِن کی نیند اڑی ہوتی توسب سے پہلے اپنے ارد گرد موجود مافیاز کو پکڑ کر ان سے آٹے چینی کا بحران پیداکرکیعوام کی جیبوں سے 100ارب روپیسیزیادہ کی لوٹ مارکاحساب لیتیلیکن جو لوگ اِس گرانی کیذمہ دار ہیں، اِنہیں تو اب بھی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے،اسلام آباد جیسے شہر میں لاکھوں لوگوں کو پانی نہیں مل رہا،وفاقی دارالحکومت بھی لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں ڈوبا رہتاہے،لاکھو ں نوجوان بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ اور اپنے مستقبل سے مایوس ہوچکے ہیں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے اس وجہ سے دوست ممالک بھی ناراض ہیں اور تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حومت ہر شعبہ زندگی میں ناکام ہوئی ہے ملک میں مہنگائی عام اور بڑھ رہی ہے چینی اب ایک سو اٹھارہ روپے کلو ملتی ہے اور آٹا ۸۷ روپے کلو مل رہا ہے جب کہ ادویات کی قیمتیں پانچ سو گنا بڑھا دی گئی ہیں مگر حکومت کو ئی فکر نہیں ہے حکومت نے اپنی ناکامی کی وجہ سے تمام شعبوں کو تباہ کر دیا ہے اسلام آباد میں شہریوں کو پینے کا پانی تک نہیں مل رہا اور اس شہر میں لوگ ہسپتالوں میں رل رہے ہیں اور یہاں کوئی نیا ہسپتال بھی نہیں بنا ہے انہوں نے کہا کہ ایسا ہونا چاہیے کہ اس کے بدلے حکمرانوں کا بھی پانی بند کردینا چاہیے حکومت نے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریوں کا خواب دکھایا تھا مگر اس نے تو نوجوانوں کو نوکریاں تو کیا ایک کروڑ انڈے بھی نہیں دیے ہیں بلکہ بے روزگاری دی ہے‘ نوجوان ڈگریاں ہاتھ لیے مارے مارے پھر رہے ہیں اور انہیں نوکری نہیں مل رہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تو کشمیریوں کا سفیر بننے کی بات کی تھی اور دعوی کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کا سفیر بن کر کام کریں ہے لیکن حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور وہاں اب ڈومی سائل دے کر وہاں مسلم آبادی کا تناسب بدل رہا ہے وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں‘ حالانکہ وہ لوگوں کو سہولتیں نہ دے کر اور انہیں بے روزگار کرکے قبر کا راستہ دکھا رہے ہیں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں لنگرخانوں کی نہیں کارخانوں کی ضرورت ہے،یہ کام ایدھی اورالخدمت فاؤنڈیشن کاہے،دو سال گزر گئے حکومت نے ایک کروڑ ملازمت تو کیا ایک کروڑ انڈے بھی نہیں دیئے،حکومت کو پی پی اور ن لیگ نے سہارا دے رکھاہے،یہ دونوں جماعتیں استعفے دے دیں تو حکومت کا اسی دن دھڑن تختہ ہو جائے گا لیکن اگر یہ استعفے نہیں دیتے تو عوام سمجھ جائیں گے کہ یہ سنجیدہ نہیں،جس دن یہ دونوں جماعتیں پارلیمنٹ سے مستعفی ہو نے پر یکسو ہو گئیں،اُسی دن جماعت اسلامی بھی استعفے دے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو بھی علاج کی سہولت نہیں مل رہی، جو حکومت اسلام آباد کے شہریوں کے مسائل حل نہیں کر سکتی،وہ پورے ملک کے مسائل کیا حل کرے گی؟عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا،لوگ اس نااہل حکومت کو اب زیادہ برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ حکمرانو ں کے رنگ پیلے پڑ گئے ہیں اور ان کی زبانیں لڑکھڑا رہی ہیں،ایسے لگتاہے کہ حکومت کی جان کنی کا وقت آن پہنچا،حکمران جب اقتدار کی کرسی سنبھالتیہیں توانہیں اپنیعلاوہ کچھ نظر نہیں آتااورجب اِن کاچل چلاؤ ہوتاہیتواِنہیں عوام کی پریشانیاں ستانے لگتی ہیں،سابقہ حکمرانوں کا بھی یہی وطیرہ رہاہے جس پر آج کے حکمران چل رہے ہیں،ہر حکومت اپنے آخری وقت میں اسی طرح کی باتیں کرتی ہے جو موجودہ حکمران کر رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے وزیراعظم عمران خان پر کھل کر تنقید کی اور کہا کہ دو سال گزر گئے ہیں،حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں تو کیا ایک کروڑ انڈے بھی نہیں دئے، اگر ملازمت نہیں دے سکتے تو انڈے تو دیں،پتا نہیں انڈے کہاں گئے ہیں؟ وزیراعظم اعلان کرتے ہیں گھبرانانہیں پھرفرماتے ہیں سکون توقبرمیں ملے گا،اس حکومت نے ملک میں تعلیم اور صحت کا نظام تباہ کردیا،ظلم،جبر،کرپشن،مہنگائی،بیروزگاری کے نظام کوجماعت اسلامی کی یوتھ ختم کرے گی
