بی آر ٹی بس گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں بی آر ٹی بس گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی۔ یہ واقعہ حیات آباد فیڈر روڈ پر پیش آیا۔ٹرانسپورٹ پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گدھا گاڑی اچانک بی آر ٹی بس کے سامنے آ گئی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تاہم بس عملہ اور مسافر محفوظ رہے ہیں