سیالکوٹ میں گزشتہ ہفتے شہر اقبال تنظیم کے تحت ایک تقریب ہوئی‘ سابق آئی جی پولیس شعیب سڈل مہمان خصوصی تھے‘ خصوصی طور پر وہ اسلام آباد سے یہاں تشریف لائے‘ اسلام آباد کے معروف تاجر رہنماء احمد عمران باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے‘ وفد کا پرتپاک استقبال ہوا‘ ان کے وفد نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائر پورٹ کا دورہ کیا‘ امام بی بی کے مزار پر حاضری دی‘ اور سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اسلام آباد میں سیالکوٹ ہاؤس یا شہر اقبال ہاؤس کے نام سے ایک پلیٹ فارم بنایا جائے تاکہ سیالکوٹ کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جاسکے،یہ ایک ایسا مرکز ہو گا جہاں سیالکوٹ کی مصنوعات نمائش بھی کی جائیگی اور مسائل کے حل کیلئے مل کر کوششوں کو بھی منظم کیا جائے گا‘ کراچی کے وقعہ کی بازگشت سیالکوٹ میں بھی سنی گئی‘خاتون مسلم لیگی رہنما وسابق ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے اس پر احتجاج کیا کہ حکومت کنفیوژن اوربدانتظامی کاشکار ہے وزیراعظم ہر معاملے میں فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں کیپٹن (ر) صفدر کے معاملہ پر زیادتی کی گئی مریم نواز کے کمرے پر صبح سویرے دھاوا بولاگیا یہ معاملہ چادر اورچاردیواری کا ہے حکومت جو کہتی ہے سب کچھ الٹ ہورہا ہے مہنگائی بڑا مسئلہ ہے بلکہ گھر گھر اورہر فرد کا مسئلہ ہے جس پر نیازی حکومت توجہ ہی نہیں دے رہی بس اپوزیشن چور اپوزیشن پر مقدمات اپوزیشن بری اورکوئی حکومتی بیانیہ ہے ہی نہیں،شبینہ زکریا نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کامیاب جلسو ں نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں اب مسلم لیگی کارکنوں پر مقدمات بن رہے ہیں لیکن حکمران جان لیں جھوٹے مقدمات عوامی احتجاج اورہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتے ووٹ کی عزت اورعوام کی خدمت کے لیے مسلم لیگ (ن)کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی عمران نیازی حکومت پاکستان اورعوام کی قسمت سے کھیل رہی ہے سب کچھ تباہ ہورہا ہے یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے نااہل کرپٹ اورغیر مقبول حکومت ہے اس سے ملک وقوم کی جتنی جلدی جان چھوٹ جائے ملک وقوم کے ہی مفاد میں ہے جماعت اسلامی سیالکوٹ کے نو منتخب امیرمیاں آصف اقبال نے بھی مہنگائی پر رد عمل دیا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کے ذریعے عوام پر ظلم کررہی ہے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اوراشیائے خوردونو ش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریبوں کے ساتھ ساتھ امیر طبقے کی بھی چیخیں نکال دی ہیں اورمہنگائی نے متوسط طبقے کی مشکلات میں بھی حیرت انگیز اضافہ کردیا ہے جبکہ غریب عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہوگئے ہیں حکومت نے مہنگائی کا سونامی پیدا کر کے سابقہ تما م حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے اورغریب عوام مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران اپنی عیاشیوں اورسیاست چمکانے میں مصروف ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جماعت اسلامی ملک پاکستان کے عوام کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے اورپاکستانی قوم کے لیے امید کی آخری کرن ثابت ہوگی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار بھی متحرک رہے انہوں نے مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف کو آڑے ہاتھوں لیا کہا کہ خواجہ آصف ایک اقامہ زدہ شخص ہے خواجہ آصف کو سیالکوٹ کی عوام نے مسترد کر دیا ہے اور 2018 کے انتخابات میں خواجہ آصف نے بھکاریوں کی طرح قومی اسمبلی کی نشست حاصل کی لیکن آ ئند ہ انتخابات میں یہ شخص ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سیاست سے باہر ہو جائے گا قبضہ مافیا کا رنگ لیڈر اس نے سیالکوٹ اور پاکستان بھر میں کئی جگہوں پر قبضے کر رکھے ہیں اپوزیشن کے تمام لیڈر اپنے اثاثے اور ابو بچانے کے لئے کوشاں لیکن وزیر اعظم عمران خان ان کو چھوڑیں گے نہیں بلکہ ان سے لوٹی ہوئی ملکی دولت کی پائی پائی وصول کریں گے اور کسی کو این آر او نہیں دیں گے مہنگائی پاکستان کا ہی صرف مسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں کرونا کے باعث مہنگائی بڑھی ہے اور وزیر اعظم عمران خان مہنگائی پر قابو پانے کے لئے پوری طرح متحرک اور مخلص ہیں اور وہ جلد عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ بہت بڑی خوشخبری دیں گے جو عوامی امنگوں کی ترجمان ہو گی‘سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان قمر کی میت ان کے آبائی شہر شورکوٹ پہنچا دی گئی جس کی نماز جنازہ قبرستان عبد النبی میں ادا کی گئی جس میں پارک آرمی کے دستوں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی طرف سے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ قمر شہید کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
