نریندرمودی کا بیان مسترد

پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق نریندرمودی کا بیان مسترد کردیا ہے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مودی نے وفاقی وزیر کے قومی اسمبلی میں تاثرات کا غلط حوالہ دیا، وفاقی وزیر ، دراصل مسلح افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت پر ردعمل کا حوالہ دے رہے تھے، بھارت آج تک پاکستان کے پلوامہ حملے میں مبینہ ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مودی نے وفاقی وزیر کے قومی اسمبلی میں تاثرات کا غلط حوالہ دیا۔مودی کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر ، دراصل مسلح افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت پر ردعمل میں پلوامہ کا حوالہ دے رہے تھے۔
بھارت آج تک پاکستان کے پلوامہ حملے میں مبینہ ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے اور اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارتی قیادت کا وطیرہ ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر لگاتی ہے۔ پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ بی جے پی کو ہوا ہے۔ پلوامہ حملے کے بعدپاکستان مخالف مہم سے بی جے پی کو لوک سبھا کے الیکشن میں واضح اکثریت ملی۔

اپنا تبصرہ لکھیں