پاکستان ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی رشید جونیئر بدھ کو اسلام آباد میں انتقال کرگئے ان کی تدفین ان کے آبائی شہر بنوں میں کی گئی ہے‘ ان کے انتقال پرپاکستان اولمپیئنز فورم اینڈ ہاکی فیملی نے اپنے تعزیتی اعلامیہ میں اولمپیئن رشید جونیئر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا یے.پاکستان اولمپیئنز فورم اینڈ ہاکی فیملی کے اولمپیئن منظور الحسن سینئر, اولمپیئن زکاء الدین,اولمپیئن کرنل(ر) مدثر,اولمپیئن خواجہ طارق عزیز,اولمپیئن خالد محمود اولمپیئن راؤ سلیم ناظم,اولمپیئن رشیدالحسن اولمپیئن خالد بشیر,اولمپیئن نوید عالم, اولمپیئن نعیم اختر سمیت اولمپیئن فورم کے ممبران نے مشترکہ بیان میں اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا یے اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے
