کامسٹس ہیڈکوارٹرنے بوسنیا ، ہرزیگوینا کی ممبرشپ میں توسیع کردی


اسلام آباد

کامسٹس ہیڈکوارٹرنے بوسنیا ، ہرزیگوینا کی ممبرشپ میں توسیع کردی ہے،کامسٹس ہیڈکوارٹرکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے بوسنیا ہرزیگوینا کے ایوان صدر کے چیئرمین سے ملاقات کی، مسٹر سیفک زازروف نے اپنےدورہ پاکستان کے دوران جمہوریہ بوسنیاہرزیگویناکی کامسٹس کی رکنیت میں توسیع کی پیش کش کی تھی ، یہ ملاقات بوسنیا ہرزیگووینا کے پاکستان میں تعینات سفیر کی طرف سے منعقدہ عشائیہ کے موقع پر ہوئی، اس موقع پر ریکٹر کامسٹس ہیڈکوارٹرڈاکٹرایس ایم جنید زیدی نے بوسنیا ہرزیگوینا کے ایوان صدر کے چیئرمین کامسٹس کی رکنیت کی دستاویزات پیش کیں،بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے ایوان صدرکے چیئرمین کو بریفنگ دی گئی کہ گھانا کے صدر نانا اڈو ڈانکوا اکوفو اڈو جنوبی میں سائنس و ٹیکنالوجی برائے پائیدار ترقی کامسٹس کے موجودہ چیئرمین ہیں، اس تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد 27ہے ۔