عمران شبیر عباسی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ نڈسٹریز کے سالانہ انتخاب کے لیے ایگزیکٹو ممبر نامزد

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے ممبر اور تاجر رہنماء عمران شبیر عباسی کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ نڈسٹریز کے سالانہ انتخاب کے لیے ایگزیکٹو ممبر نامزد کردیا گیا یہ انتخابات اگلے ماہ دسمبر میں کراچی میں ہوں گے‘ صدر ملک ظہیر احمد‘ اسلام آباد چیمبر کے رہنماء راجا حسن اختر‘ سمال چیمبر کے فاؤنڈر گروپ کے سربراہ کامران عباسی‘ ساقب صدر قاضی الیاس‘ چیمبر کے ممبرزطاہر عباسی‘ ابوبکر‘ منظور بنگش‘ احسان عباسی‘ رانا سلیمان‘ چوہدری سعید احمد اور چیمبر کے سابق صدر رانا محمد ایاز نے عمران شبیر عباسی کو اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی جانب سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ نڈسٹریز کے سالانہ انتخاب کے لیے ایگزیکٹو ممبر نامزد ہونے پرمبارک باد د ی ہے اور کہا کہ وہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ نڈسٹریز میں کاروباری حلقے کی بہتری فلاحو بہبود کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے