صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں، آٹھویں ویج ایوارڈ پر عملدرآمد نہ ہونے، ٹی وی چینلز و اخبارات میں تنخواہوںکی عدم ادائیگی، تاخیر، کٹوتیوں کے خلاف، 24 چینل کی بندش، ریڈیو پاکستان میں سینکڑوں ملازمین کی برطرفیوں، میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ اور میر شکیل الرحمٰن کے خلاف بے بنیاد ریفرنس کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء و سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سمیت صحافیوں و میڈیا کارکنوں، سیاسی، سماجی، مذہبی رہنمائوں، ٹریڈ یونینز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پی ایف یو جے کے نائب صدر رانا پرویز حمید، ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل پی ایف یو جے رئوف مان، قائم مقام صدر ایم یو جے مظہر چودھری، جنرل سیکرٹری ایم یو جے شفقت بھٹہ، فنانس سیکرٹری رانا عرفان الاسلام، نائب صدر شاہد سٹھو، جوائنٹ سیکرٹری مجاہد سلطان، اراکین مجلس عاملہ بلال نیازی، طارق انصاری، رانا منور اور سابق صدر ایم یو جے ملک شہادت حسین نے کی۔ ایم یو جے نے مطالبہ کیا کہ میڈیا پر پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں، آٹھواں ویج ایوارڈ فوری طور پر نافذ کیا جائے، اخبارات و ٹی وی چینلوں میں چھانٹیاں بند کی جائیں اور برطرف کیے گئے کارکنان کو بحال کیا جائے، پیمرا نے جن ٹی وی چینلز کو بند کیا ہے بشمول24 نیوزان کو فورا ًبحال کیا جائے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ آزادی اظہارکے بنیادی حق اور میڈیا کی آزادی کی تحریک شروع کی جائے۔ عوام کے حقوق، جمہوریت اور میڈیاکی آزادی کیلئے پوری قوم کومتحدہوکرجدوجہدکرنی چاہیے کیونکہ جدوجہدکے نتیجے میں ہی ہم آئین کاتحفظ، جمہوری حقوق اور میڈیاکی آزادی کاتحفظ کرسکتے ہیں۔ نائب صدر پی ایف یو جے رانا پرویز حمید نے کہا کہ ملک بھر میں پی ایف یو جے کی کال پر حکومت کی طرف سے سے میڈیا پر پابندیوں، میڈیا ہائوسز میں جبری برطرفیوں اور اخبارات ٹی وی چینلز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف تحریک جاری ہے، ملک بھر میں ہزاروں صحافیوں و میڈیا کارکنوں نے مظاہرے کر کے حکومت پر واضح کیا ہےکہ وہ میڈیا پر پابندیوں کے خلاف جدوجہد نہیں روکیں گے۔ ہماری تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں ہوجاتا اور میڈیا کارکنان کے مسائل حل نہیں ہوجاتے۔ ممبرایف ای سی رئوف مان نے کہا کہ جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے، ان کے خلاف بے بنیاد ریفرنس فوری طور پر ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں میں اخبارات اور ٹی وی چینلز میں چھانٹیوں کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کے چولھے بجھ چکے ہیں، پی ایف یو جے نے ماضی میں فوجی ڈکٹیٹروں کے خلاف تاریخی جدوجہد کی ، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ہم نے میڈیا کی آزادی کا عَلم بلند کیے رکھا،پی ایف یو جے کی موجودہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کارکنوں کے حقوق کی بحال نہیں ہو جاتے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کی غلط میڈیا پالیسی کی وجہ سے میڈیا کا موجودہ بحران شدیدہوگیا ہے، ایک طرف ہزاروں صحافیوں و کارکنوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیاہے جبکہ دوسری جانب جو لوگ روزگار پرہیں ان کو کئی کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جبکہ میڈیا مالکان اب تک اپنے اداروں میں آٹھواں ویج نافذ کرنے کیلیے تیارنہیں۔ صحافی رہنماؤں و عہدیداروں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ موجودہ حکومت کی میڈیا دشمن پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے اور میڈیا کی آزادی و برطرف کارکنوں کی بحالی کی تحریک میں ہر حد تک جائیں گے۔ احتجاجی ریلی میں صحافیوں ندیم شاہ ، خالد چوہدری ، حافظ سرفراز انصاری ، شکیل چوہدری ، دلدار قریشی ، فیصل کریم ، رانا جاوید ، سید صفدر بخاری، سہیل قریشی، علی ریاض، محمد رضوان ، امجد ملک ، علی خان ، سید مبشر شاہ ، سید عامر شاہ ، عمر احمد خان ، چوہدری خرم ، وسیم حیدر عباس ، ابراہیم خان، مقصود چوہان، ارشد گجر، محمد رضوان، محمد بلال، سغیرہ طارق، علیشبہ آصف، رانا صدیق، ملک محبوب، سیاسی، سماجی، مذہبی رہنمائوں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ایم سلیم راجہ ، جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر علامہ ایاز الحق قاسمی ، پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ ، پاکستان مسلم لیگ ( ق) کے رہنما احسن غوری ، ریڈیو پاکستان کی سٹاف یونین کے رہنما رائو عمر فاروق ، متحدہ میلاد کونسل کے صدر ارشد القادری ، تحریک صوبہ ملتان کے چیئرمین رائو عبد القیوم شاہین ، تحریک منہاج القرآن کے مر کزی رہنما رائو محمد عارف رضوی ، مرکزی میلاد کمیٹی کے سربراہ رکن الدین حامدی ، پنجاب ٹیچر یونین کے صدر رانا الطاف حسین، اخبار فروش یونین کے سربراہ شیخ صلاح الدین ، وسیب نیشنل تحریک کے مرکزی رہنما سید مطلوب بخاری ، سرائیکستان نوجوان تحریک کے رہنما مظہر کات ، چرچ آٖ ف پاکستان کے سپرنٹنڈنٹ پادری نعیم جاوید ، اقلیتی و سماجی رہنما ہائی سینٹ پیٹر، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ ہدایت اللہ رحمانی ، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ عبد الحنان حیدری، ایپکا ملتان کے رہنما صابر حسین کھرل، متحدہ میلاد کونسل کے صدر علامہ شفیق اللہ بدری، شیعہ علما ء کونسل کے صوبائی رہنما بشارت عباس قریشی، عامر محمود نقشبندی ، سلیم درباری ، ملک اکرم شہزاد ، ملک اصغرسناواں، جمیعت علماء اسلام ضلع ملتان کے رہنمائوں جنرل سیکرٹری قاری محمد یٰسین، سٹی جنرل سیکرٹری زاہد مقصود قریشی، محمد مبشر، تنویر فیصل ، صابر حسین ، رانا جمیل ، حاجی بشیر ، قاری حنیف انصاری ، پیر غلا م جیلانی نقشبندی ، شفقت طلال ، علامہ امیر اظہر سعیدی ، سید ناظم شاہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنی والی شخصیات نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
