امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماﺅں نے ٹیلی فون کر کے ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے ۔ سابق وزیراعلیٰ کے پی کے آفتاب احمد خان شیر پاﺅ ، مولانا احمد لدھیانوی ، جے یو آئی کے مولانا حمید الحق ، میاں رضا ربانی ، علامہ زبیر احمد ظہیر اور سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد نے بھی سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ثمر باغ میں امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی ۔
