بسم اللہ لرحمن الرحم
اپیل برائے جناب یوسف راجپوت صاحب
منتخب صدر بلیو ایریا ٹریڈرز یونین
السلام و علیکم
امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے‘ ایک نہائت اہم اور افسوس ناک واقعہ آپ کے علم میں لانا چاہتا ہوں‘
محترم جناب
بلیو ایریا اسلام آباد کا ایک بڑا اور مرکزی کاروباری مرکز ہے‘ یہاں کاروبار کرنے والوں اور صارفین کے لیے نہائت فول پروف سیکورٹی کا ماحول چاہیے لیکن کچھ عرصہ سے یہ بات محسوس کی جارہی ہے اور کہ یہاں سیکورٹی کے ایشوز بڑھ رہے ہیں‘ راہ زنی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں‘ موبائل فون چھیننے کے واقعات میں اضافہ ایک خوف کی فضا پیدا کر چکا ہے‘ اس بات کی تصدیق کے لیے آپ محترم سجاد سرور صاحب سے ملاقات کرکے ان سے تفصیل بھی لے سکتے ہیں
میری آپ سے نہائت مود بانہ گزارش ہے کہ آپ یہاں کے تمام اہم کاروباری حضرات کے ساتھ ایک میٹنگ کریں اور ان سے صورت حال معلوم کریں اور اس کے بعد یہاں سیکورتٌ کے لیے بہترین فول پروف انتظامات کیے جائیں
محترم یوسف راجپوت صاحب
ابھی ایک ہفتے کے بعد اسلام آباد میں ایک ماہ کے لیے شاپنگ فیسٹیول شروع ہونے جارہا ہے جس میں شہر بھر کی تمام مارکیٹیوں میں رونق بھی ہوگی اور صارفین کی آمدو رفت بھی بڑھ جائے گی لیکن جس طرح کے حالات بلیو ایریا میں ہیں اس سے خوف یہ ہے کہ موبائل فون چھیننے سمیت یہاں راہ زنی کی واردتیں بھی بڑھ جائیں گی‘ کیونکہ کہا یہ جارہا ہے کہ فون چھیننے کی وارداتیں تو اس علاقے میں اب ایک معمول بن چکی ہیں
میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ ضرور اس جانب فوری توجہ دیں
شکریہ
مخلص
میاں منیر احمد
بیورو چیف روزنامہ جسارت اسلام آباد
