پروگریسیو گروپ نے بزنس مین پینل سے ہاتھ ملا لیا۔

ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں بڑا دھچکا۔ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن سے قبل ہی بڑی کامیابی بی ایم پی نے اپنے نام کرلی ۔بلوچستان کے95فیصد ووٹ رکھنے والے پروگریسیو گروپ نے بزنس مین پینل سے ہاتھ ملا لیا۔ بڑے اور اہم اتحاد کے نتیجے میں 30دسمبر کو بی ایم پی اور پروگریسیو گروپ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں کلین سوئپ کریگا۔ بزنس مین پینل کی انتخابی مہم اور پروگریسیو گروپ کے اتحاد کے اعلان سے مخالف گروپ کے امیدوار بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ۔ پروگریسیو گروپ قائدین کابی ایم پی قائدین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور امیدواروں کی بھرپور کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا بھی اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے سال2021کیلئے ہونے والے انتخابات کی گہما گہما اپنے زوروں پر ہیں۔ بزنس مین پینل گزشتہ سال کی نسبت امسال بھی شاندار کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی۔ بی ایم پی قائدین نے اپنے مخالف گروپ یو بی جی کو اب تک سب سے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے انتخابات سے قبل ہی اپنے امیدواروں کی کامیابی یقینی بنا لی ۔بلوچستان میں بڑا ووٹ بنک رکھنے والے پروگریسو گروپ کے قائدین نے چیئرمین جمعہ خان کی قیادت میں غلام فاروق اور ولی خان نے بزنس مین پینل کے قائدین میاں انجم نثارچیئرمین بی این پی و صدر ایف پی سی سی آئی ‘سینیٹر حاجی غلام علی ‘ عرفان اقبال شیخ سمیت بی ایم پی امیدواربرائے صدارت میاںناصر حیات مگو اور امیدوار سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم سے ملاقات کی جس میں دونوں گروپوں کے قائدین نے اتحاد پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں میاں انجم نثار اور سینیٹر حاجی غلام علی اور پروگریسیو گروپ کے جمعہ خان کی بزنس کمیونٹی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دونوں گروپوں کے مابین اتحاد سے بی ایم پی امیدواروں کی بھاری اور واضح اکثریت سے کامیابی یقینی ہو گئی ہے۔ پروگریسیو قائدین نے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں بی ایم پی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے سمیت بی ایم پی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا واضح اعلان کیا۔ اس موقع پر بی ایم پی چیئرمین و صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار ‘ جنرل سیکرٹری بی ایم پی و نائب صدر سارک چیمبر سینیٹر حاجی غلام علی ‘ امیدوار برائے صدارت میاں ناصر حیات مگو اور امیدوار سینئر نائب صدر شاہ زیب اکرم سمیت دیگر نے پروگریسیو گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزنس مین پینل نے کبھی ذاتی مفادات کیلئے سیاست نہیں کی بلکہ پاکستان کی معاشی و تجارتی ترقی ‘ بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے دل و جان سے خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بزنس مین پینل نے ہمیشہ پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے تاجر ‘ صنعتکار اور سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پردلیرانہ انداز میں آواز اٹھائی اور ان کے حقوق چھین کر ان کی دہلیز پر پہنچائے ہیںاور بزنس مین پینل کا خدمت کا یہ سلسلہ ہمیشہ ہمیشہ جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ اتحاد 30دسمبر کو مفادپرستوں’ بزنس کمیونٹی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور چیمبرز اور ایسوسی ایشن سے دشمنی نبھاتے ہوئے ان کی فیسیں بڑھا کر کروڑوں روپے ہوٹلوں اور دوروں پر اڑانے والوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا