اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز پوری قوت کے ساتھ بزنس مین پینل کے ساتھ کھڑا ہے

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے ممبر ایگزیکٹو عمران شبیر عباسی نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات میں بزنس مین پینل کامیابی کی کلید ہے‘ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز پوری قوت کے ساتھ بزنس مین پینل کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم میاں انجم نثار کی قیادت میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے اور انہیں ہمیشہ کے لیے تاجر سیاست سے مکھن سے بال کی طرح نکال باہر کیا جائے گا انہوں نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کے سالانہ انتخابات میں بزنس مین پینل یقینی طور پر کامیاب ہوگا کیونکہ تاجر برادری کے لیے ٹیکسز کے تمام ایشوز کے حل کے لیے نتیجہ خیز کوششیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر کی تاجر برادری اعتماد کے ساتھ اپنا بزنس کر رہی ہے اور ملکی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے