لانس نائیک محمد محفوظ شہید(نشان حیدر) کا یوم شہادت نہائت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہے، شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں مانگی گئیں، اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیاگیا، شہید لانس نائیک بھارت کے خلاف جنگ میں واہگہ بارڈر کے قریب پل کنجری پر دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے پاک فوج کی جانب سے ان کی بہادری پر انہیں نشان حیدر عطاء کیا گیا
