برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی عائد

ک پاکستان نے برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی عائد کر دی۔  برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے پھیلاو کے بعد پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا کی نئی اور خطرناک قسم کے پھیلاو کے بعد برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں پر لازم ہوگا کہ وہ سفر سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کروائیں اور پھر منفی رپورٹ اپنے ہمراہ لائیں۔پاکستان آمد کے بعد مسافروں پر یہ بھی لازم ہوگا کہ وہ ایک ہفتہ قرنطینہ اختیار کریں۔ حکومت نے پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اور اگلے ایک ہفتے کیلئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ برطانیہ سے آنے والی ٹرانزٹ پروازوں کے مسافروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔