آئین میں ہر شہری کو مساوی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے

پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ملک ہے، جو ایک آئین کے تحت ہے، اس آئین میں ہر شہری کو مساوی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے، وفاق اور صوبائی حکومتیں اپنے وسائل شہریوں کی تعلیم، صحت عامہ اور سماجی بہبود کے شعبوں میں خرچ کرنے کی پابند ہیں، ہر ذی شعور پاکستانی یہ سوال اٹھاتا ہے کہ بلوچستان میں پسماندگی کیوں ہے؟ یہاں تعلیم، صحت عامہ اور سماجی بہبود کے شعبوں میں ترقی کیوں نہیں ہے؟ صوبے کو وفاق سے این ایف سی ایوارڈ میں جو حصہ ملتا ہے اسے شہریوں کی بہبود میں کتنا خرچ کیا جاتا ہے ہم سب کو چاہیے کہ ایسا ماحول بنائیں کہ ہر شہری کو تعلیم، صحت، پینے کے لیے صاف پانی، آلودگی سے پاک ستھری ہوا، بہترین ماحول اور اس کی صلاحیت کے مطابق اسے روزگار ملے تاکہ پاکستان دنیا میں ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوسکے