ویں فائر سیفٹی اینڈ سکیوریٹی کنونشن اور سیفٹی ایوارڈ 2020 کی تقریب

سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سیفٹی کے قوانین پر عمل درآمد اور آگاہی دینے والے ادارے قابل تعریف ھیں کیونکہ وہ قیمتی جانوں کی حفاظت کر رھے ھیں اور اسکے لئے گزشتہ 10 سال سے نیشنل فورم فار انوائرمینٹ اینڈ ہیلتھ اور فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کا کردار بھی اھم رھا ھے اور حکومت ایسے اداروں سے ملکر مہم چلائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ)اور فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف پی اے پی )کے تحت منعقدہ 10ویں فائر سیفٹی اینڈ سکیوریٹی کنونشن اور سیفٹی ایوارڈ 2020 کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر سلیم الزماں، نیشنل فورم کے نائب صدر ندیم اشرف، صدر ایف پی اے پی عمران تاج، جنرل سیکریٹری ایف پی اے پی طارق معین، چیف ایگزیکٹیو ای ایچ ایس ثاقب اعجاز حسین، کنٹری ہیڈ اورینٹ انرجی سسٹم واصف لئیق، ایچ ایس ای ہیڈ حبکوسلمان رشید، چیف فائر آفیسر کے پی ٹی سعید جدون، فائر ایکسپرٹ ڈاکٹر الطاف آفریدی، منیجر ای ایچ ایس شفا انٹرنیشنل اسپتال ذوالفقار علی، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس سندھ شاہد مسرور، سابق چیف فائر آفیسر کے ایم سی نعیم یوسف، ہیڈ آف ایچ ایس ای حبیب بینک سید عظیم الدین، حنا جمشیداور جوائنٹ سیکریٹری این ایف ای ایچ خالد اقبال نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں 70سے زائد اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے حفاظتی انتظامات پر ایوارڈ حاصل کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر مختلف صنعتی و تجارتی اداروں اے جی آئی ڈینم، آرکروما پاکستان لمیٹڈ، آرٹسٹک ڈینم ملز لمیٹڈ، بیرٹ ہوڈجسن پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ،بیل ٹیکسکو لمیٹڈ، کالگیٹ پامولیو پاکستان لمیٹڈ ، کورونیٹ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ، ای ایچ ایس سروسز، اینگرو ایلنجی ٹرمینل لمیٹڈ، اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ، اینگرو ووپک ٹرمینل لمیٹڈ، انوائرو پاک، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ(میر پور ماتھیلو)، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (گوٹھ ماچھی صدیق آباد)، گلیکسو اسمتھ لائن کنزیومر ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ جامشورو، حبیب بینک لمیٹڈ، ہوانگ شانڈونگ روئی (پاکستان) انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ، کے اینڈ ایمز پرائیویٹ لمیٹڈ، کے الیکٹرک لمیٹڈ، کیا لکی موٹرز پاکستان لمیٹڈ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ، لکی لینڈ مارک پرائیویٹ لمیٹڈ، مارٹن ڈائو لمیٹڈ، مونڈلیز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، اورینٹ انرجی سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ ، پاک عرب فرٹیلائزرز لمیٹڈ، پاکستان ایکیومولیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل، فارایوو پرائیویٹ لمیٹڈ، پریمیئر کیبل پرائیویٹ لمیٹڈ، اسکی لائف فارما پرائیویٹ لمیٹڈ، شہباز گارمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ، شان فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، شفا انٹرنیشنل اسپتال لمیٹڈ، سوڈا ایش بزنس آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ، سینجنٹا پاکستان لمیٹڈ، تھل انجینئرنگ، اوچ پاور پرائیویٹ لمیٹڈ، ولشائر لیبارٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ، یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے ایوارڈز حاصل کئے۔ ایف پی اے پی کے صدر عمران تاج نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے صنعتوں اور بلڈرز میں آگ سے بچائو کے حوالے سے شعور بیدار کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ ا تاکہ مستقبل میں حادثات سے بچا جا سکے۔ ندیم شرف نے کہا کہ فائر سیفٹی کانفرنس گزشتہ 10سالوں سے منعقد کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد تمام متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور آگاہی فراھم کرنا اور بہترین حفاظتی اقدامات کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی ھے