بزنس مین پینل کی کامیابی کے لیے گروپ کے سرکردہ رہنما پوری طرح متحرک

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات کے لیے انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، بزنس مین پینل کی کامیابی کے لیے اس گروپ کے سرکردہ رہنما پوری طرح متحرک اور سر گرم عمل ہیں، فیڈریشن کے سالانہ انتخابات کے لیے تیس دسمبر کو پولنگ ہوگی متعددامیدواروں کے نام فائنل نہیں ہوسکے ہیں ہیں ان ناموں کے لیے عدلیہ کے فیصلوں کا انتظار ہے اسلام آباد میں بھی سوموار کو سپریم کورٹ میں بھی فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ایک امیدوار کے کیس کی سماعت ہوگی، بلوچستان کے حوالے سے بعض معاملات عدلیہ کے روبرو پیش ہوئے ہیں جہاں وزرات تجارت نے بلوچستان ہائی کورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اس نے ایف پی سی سی آئی کے 2021کے انتخابات کی ووٹر فہرست سے 15تنظیموں کے نام خارج کردئیے ہیں، بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس ظہر الدین کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے جمال الدین، حاجی دارو خان کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کی ووٹر لسٹ میں شامل 15 تنظیموں کے نام ووٹر فہرست سے نکالنے سے متعلق دائر کردہ آئینی درخواست پر سماعت کی۔سماعت میں ڈائریکٹریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد نواز نے عدالت میں 14دسمبر 2020کا سیکرٹری جنرل ایف پی سی سی آئی کا لکھا گیا مراسلہ پیش کیا جس میں انہوں نے 15تنظیموں جن میں پاک ایران مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چاغی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، موسیٰ خیل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، قلعہ سیف اللہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، پاکستان الائے رم ایسوسی ایشن، سمر سیبل پمپس ایمپورٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان کاربن سولونٹ ایمپورٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، گھی ایکسپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان، پاکستان اسکریپ ایسوسی ایشن، اسیکریپ ایمپورٹر ایوسی ایشن، گیس ہیڑ ایمپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان، آل پاکستان کاپر ایکپورٹر ایسوسی ایشن،آل پاکستان لینڈر روٹ کسٹم ایجنٹ ایسوسی ایشن، آل پاکستان گلاس مینوفکچررر،ایمپورٹر اینڈ ایکسپورٹر ایسوسی شامل ہیں کو ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے 2021کی ووٹر لسٹوں میں شامل نہیں کیاگیا ہے،سماعت میں ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد نواز نے 4دسمبر کا کورٹ آرڈر نمبر 109/2020کے توسط سے ریگو لیٹر آف ٹریڈ آرگنائزیشنز ڈائریکٹریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن وزرات تجارت اسلام آباد کی جانب سے کوئٹہ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے حوالے سے جاری کیا گیا آرڈ بھی پیش جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ مسز سونیہ اور مسز تحرین اختر وویمن چیمبر کوئٹہ کی جانب سے انتخابات میں امیدوار نہیں بن سکتیں۔وزرات تجارت کے حکام کی جانب سے یقین دہانی کے بعد درخواست گزاروں نے اپنی درخواست مزید پیروی نہیں اور اسے واپس لے لیاجس پر عدالت نے درخواست کو نمٹادیا اور اس حوالے سے ملتی جلتی یکساں کی گئی درخواستوں کی سماعت کرنے والے سنگل پنچ اور درخواست گزاروں کو بھی فیصلے کی کاپی مہیا کرنے کی ہدات کی