نیب نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا ہے، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواجہ آصف کو اسلام آباد سے احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء خواجہ آصف کو اسلام آباد سے احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔پارلیمانی لیڈر ن لیگ خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف آج اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کے گھر کے باہر موجود تھے کہ نیب حکام نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخط سے جاری ہوئے۔ خواجہ آصف کو گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی کے دفتر میں منتقل کردیا گیا ہے۔نیب راولپنڈی میں طبی معائنہ کیا جائے گا۔ کل صبح بدھ کو احتساب عدالت سے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ لیا جائے گا
