پاکستان مسلم لیگ(ج) کے صدر محمد اقبال ڈار نے کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نے پاکستان کے قیام کی تحریک میں طلبہ میں قومی نظریہ کے فروغ کے لیے بے پناہ کام کیا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ہراول دستے کے طور پر کام کیا تھا آج بھی ملک کے نوجونواں میں ملک کے نظریاتی تشخص کی بقاء کے لیے اسی جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں یہ بات ہفتہ کے روز یہاں پاکستان میڈیا لیگ کے زیر اہتمام نوجوان صحافیوں کے لیے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علمی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی، دریں اثناء انہوں نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے83 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے نوجوانوں کے ایک وفد کے ساتھ اپنی ملاقات بھی کی اور انہیں تحریک پاکستان کے لیے مسلم لیگ کے اکابرین کی قربانیوں اور سیاسی جدوجہد سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی نقشے پر ایک اسلامی، نظریاتی اور جمہوری مملکت کے طور پر وجود میں آئی اس کے قیام میں بانی قائد اعظم پاکستان محمد علی جناح نے اپنی ٹیم کے ساتھ بے مثال سیاسی جدوجہد کی تھی ہمیں ان کے سیاسی افکار کے مطابق اس ملک کو بنانا اور سنوارنا ہے اور اسے دنیا کی ایک عظیم قوت بنانا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ طلبہ اور نوجوان تاریخ پاکستان کا مطالعہ کریں اور جن اکابرین نے تحریک پاکستان میں اپنا سیاسی کردار ادا کیا انہیں اپنی لیے رول ماڈل بنائیں اور اس بات کا عزم کریں کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور اسے دنیا کے نقشے پر عظیم ملک بنانے کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہیں گے
