معاشی اور بجٹ سے متعلق پالیسوں کو بہتر طریقہ سے بنائے گئیں، حاجی قربان علی ، مرزا عبد الرحمان

انچارج ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس حاجی قربان علی اورآرڈینٹر ایف پی سی سی آئی مرزا عبد الرحمان کی چیئرمین اسلام آباد یونائٹیڈ گروپ آئی سی سی آئی عابد خان کی سربراہی میں وفد سے ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلا م آباد میں ملاقات ہوئی۔وفد میں اقبال بنگش، سلیم خان، امین الرحمان، چوہدری جمیل، خلیل سالار، ندیم خان، اظہر اقبال، چوہدری وسیم، رانا الطاف اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیئرمین اسلام آباد یونائٹیڈ گروپ عابد علی نے قربان علی کو ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کا انچار ج منتخب ہونے اور مرزا عبدالرحمان کو ایف پی سی سی آئی کا کوآرڈنیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
حاجی قربان علی نے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کے نئے عہدایدران ایک نئی سوچ اور جذبے کے ساتھ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور ملک کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشی اور بجٹ سے متعلق پالیسوں کو بہتر طریقہ سے بنائے گئیں تاکہ مشکل معاشی حالات میں دوسرے ممالک کا مقابلہ کرسکیں۔
اس موقع پر مرزا عبدالرحمان نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی ہر چھوٹے بڑے تاجر کا ادارہ ہے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن کوشش کرئے گے کہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کیا جا سکے اس لئے فیڈریشن کے دروازے ہروقت چھوٹے تاجرو ں کیلئے کھلے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ایف پی سی سی آئی پاکستان کی معاشی و تجارتی ترقی کے فروغ کیلئے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلے گے۔ آخر میں مرزا عبد الرحمان نے عابد خان اور وفد کے دیگر ارکان کا ایف پی سی سی آئی آمد شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں