پروگرام آرفن کیئر کے تحت بچوں اورمستحق خاندانوں کے لئے ونٹر پیکج کی تقریب کا انعقاد

الخدمت فاونڈیشن اسلام آباد کے پروگرام آرفن کیئر کے تحت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے 425زیرکفیل بچوں اورمستحق خاندانوں کے لئے تقسیم برائے ونٹر پیکج کی تقریب کا انعقاد الفلاح حال میں کیا گیا۔ تقریب میں میاں اسلم،حامد اطہر ملک، صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد،ایئر مارشل (ر) فاروق حبیب، الطاف شیر، سیکرٹری جنرل، ڈاکٹر محمد باقر خان خاکوانی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد سمیت بچوں اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  
حامد اطہر ملک نے مہمامان گرامی اور بچوں کا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کے لیے ملک کے ہر کونے تک پہنچے گی اور الخدمت غریب و بے سہارا لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔الخدمت فاؤنڈیشن کی موجودگی کی صورت میں کوئی یتیم بچہ بھی شفقت کے سائے سے محروم نہیں رہے گا۔میاں اسلم نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک کے طول وعرض میں خدمت کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے اور الخدمت ہر سال کروڑوں لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرتی ہے۔
الطاف شیر نے کہا کہ خطہ پاکستان مشکل میں مالی امداد کرنے والوں اور انسانیت سے محبت کرنے والوں سے مالا مال ہے۔ آئیں!ہم سب مل کرپیارے وطن کے مکینوں کے دکھ درد میں شریک ہو جائیں۔ ائیر مارشل (ر) فاروق حبیب نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن حقیقی معنوں میں خدمت انسانی کا استعارہ ہے۔ معزز مہمانان تقریب نے شائننگ سٹارز بچوں میں ونٹر پیکجزکے تحائف تقسیم کیے