سویڈن کو اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت

یف پی سی سی آئی اور سویڈن کا معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ اورباہمی تعاون پر زور ۔ حاجی قربان علی چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد اور مرزا عبدالرحمن کوآرڈینیٹر کا سویڈن کو سی پیک میں شمولیت اور اکنامک زونز سمیت ہائیڈرل پاور، سیاحت،معدنیات، ٹرانسپورٹ ، تعمیراتی شعبے سمیت مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت ۔سویڈن کے سفیر ہینرک پرسن کا پاکستان کیساتھ مضبوط کاروباری روابط استوار کرنے کی خواہش کا اظہار ۔ گزشتہ روز پاکستان میں متعین سویڈن کے سفیر ہینرک پرسن نے حاجی قربان علی چیئرمین اور مرزا عبدالرحمن کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سے ایف پی سی سی آئی کے کیپٹل آفس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔  ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد کے چیئرمین حاجی قربان علی اور کوآرڈینیٹر مرزا عبدالرحمن نے سویڈن کے سفیر ہینریک پرسن کا فیڈریشن کیپٹل ہائوس آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور سویڈن ایسے دوست ممالک کے لئے ہیں جن کا مختلف شعبوں اور معاشی و سفارتی امور میں باہمی تعاون رہاہے۔ ایف پی سی سی آئی پاکستان کی معاشی و تجارتی ترقی کیساتھ ساتھ دنیا بھر سے تعلقات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ۔ اگر مربوط اور اچھی طرح سے منظم کوششیں کی جائیں تو اس تجارتی حجم میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔حاجی قربان علی اور مرزا عبدالرحمن نے مزید کہا کہ معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار پالیسیوں کا احیا اور بیرونی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانا پاکستانی حکومت اور پالیسی سازوں کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سویڈن کے سرمایہ کار پاکستان میں سیاحت، معدنیات، ہائیڈرو پاور ، ٹرانسپورٹ، مواصلات ، مشینری سمیت تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے خوب منافع کماسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن پاکستان کے عظیم منصوبے سی پیک میں شمولیت کرکے چین اور دیگر ایشیائی علاقائی ممالک کیساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دے سکتا ہے ۔ حاجی قربان علی او رمرزا عبدالرحمن نے سویڈن کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے اکنامک زونز اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی ۔ملاقاتک ے دوران سویڈن کے سفیر ہینریک پرسن نے کہا کہ سویڈن پاکستان کیساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سویڈن کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مضبوط کاروباری روابط استوار کرے ، اور ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے فروغ پر بھی توجہ دے۔ سویڈن دوطرفہ تعلقات اور امداد کو مزید فروغ دینے کے لئے پاکستان میں انفارمیشن ٹکنالوجی ، ٹیلی کام سیکٹر ، قابل تجدید توانائی ، تعلیم ، اکیڈمیہ ، بزنس ڈویلپمنٹ سیکٹر اور ماحولیاتی تحفظ ، سیاحت ، تعمیراتی شعبہ ، ہائیڈرو پاور اور معدنیات سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہے۔ملاقات کے دوران سابق نائب صدور ایف پی سی سی سی آئی سجاد سرور، محمد علی قائد سمیت صدر اسلام آباد سمال چیمبر ملک ظہیر احمد ‘ ای سی ممبر فیڈریشن عمران عباس، منڈی بہائود الدین چیمبر کے صدر حیدر رضا نقوی، نائب صدر میاں زاہد پٹیالہ ، حنزہ چیمبر کے صدر محبوب ربانی ‘ سابق صد ر نگر چیمبر سرفراز خان ، ای سی ممبر ایف پی سی سی آئی حسن عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں