ایپکا نے اپنے مطالبات کے حق میں اپنی احتجاجی تحریک کو ایک بار پھر 26 جنوری سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں منعقدہ اپیکا ملازمین کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنے مطالبات کے حق میں 26جنوری،2فروری اور 9فروری کو تمام دفاتر میں مکمل ہڑتال ہو گی اور 10 فروری کو اسلام آباد میں بھرپور دھرنا احتجاج میں ملک بھر سے ملازمین کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔سرگودھا میں منعقدہ اجلاس میں سرگودھا ڈویڑن کے تمام سرکاری ملازمین کی تمام تنظیموں کے صدور جنرل سیکریٹریز نے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈز پیش کیں جن میں تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں شامل کر کے پے سکیل ریوائز اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کرنا، یوٹیلیٹی الاونس سول سیکرٹریٹ الاونس ایگزیکٹو الاو نس ٹیکینکل الاونس و دیگر الاونسسز مساوی بنیادوں پر پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو ایک جیسے دینا گروپ انشورنس کی رقم ریٹائر منٹ کے موقع پر بلوچستان اور کے پی کے کی طرز پر پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق واپس کرنااور دیگر مطالبات شامل ہیں مقررین نے کہا کہ ایک ملک میں ایک نظام کا نعرہ لگانے والوں نے ایک دفتر میں خاص اور عام سرکاری ملازمین کی تفریق ڈال دی جو کسی صورت قابل قبول نہیں صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے۔حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہر شعبہ سراپا احتجا ج بن کر رہ گیا ہے ، چھوٹے ملازمین بھی اب سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار ہیں، پورے پاکستان کے تمام تنظیموں کے قائدین اور شاہین مشترکہ پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگئے ہیں اس موقع پر متفقہ طور پر احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا کہ 26جنوری،2فروری اور 9فروری کو سرگودھا کے تمام دفاتر میں مکمل ہڑتال ہو گی۔
