اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بھارت میں جمہوریت کے ملبے تلے وہاں انسانیت سسک سسک کر مر رہی ہے، اقلیتی برادری کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں، مسلمانوں کے علاوہ عیسائیوں، سکھوں، دلتوں اور نیچی ذات کے لوگ سماجی حقوق سے محروم کیے جارہے ہیں، مودی سرکار بھارت کو انتہاء پسندوں کا ملک بنا رہی ہے اور وہاں ہندو توا کا راج ہے جس کے سامنے باقی تمام لوگ دوسرے اور تیسرے درجے کے شہری ہیں ان خیالات کا اظہار یہاں پریس کلب میں ہفت روزہ طانیا کے زیر اہتمام ہونے والی ایک تقریب میں مقررین نے کیا تقریب سے نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمان سواتی، ماہر تعلیم سید محمد بلال، مسلم لیگ(ج) کے صدر محمد اقبال ڈار اور پی ایف یو جے (دستور) کے صدر محمد نواز رضا نے اظہار خیال کیا، نواز رضا نے کہا کہ کشمیری مسلمان بھارت کی متعصبانہ جمہوریت کا شکار ہو رہے ہیں اور گزشتہ سات عشروں سے اپنی حق خود ارادیت سے محروم چلے آرہے ہیں، بھارت جمہوریت کا چمپیئن بنتا ہے مگر کشمیری عوام کے ووٹ کا حق تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے اور اس نے وہاں شہریت بل منظور کرکے دیگر اقلیتیوں کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہونا چاہیے تاکہ ہم اس خطہ میں بھارت کی امن دشمن سرگرمیوں کا مقابلہ کر سکیں ماہر تعلیم سید محمد بلال نے کہا کہ دنیا بھر میں جمہوریت کی تعریف یہ کی جاتی ہے کہ جمہوری حکومت عوام کے ووٹ سے بنتی ہے اور عوام کے لیے کام کرتی ہے مگر بھارت میں جمہوریت صرف نام کی حد تک ہے وہاں ہر جانب اقلیتیوں اور چھوٹی ذاتوں کے لوگوں کے لیے زندگی تنگ کر دی گئی ہے ان کے لیے وہاں سانس لینا بھی ممکن نہیں رہا مودی سرکار صرف یہی چاہتی ہے کہ بھارت میں صرف انتہاء پسند ہندو رہیں گے اور اس لیے وہ ہندوؤں کی انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس کی سرپرستی کرتی ہے جس نے بھارت کی سرکار کی سرپرستی میں وہاں ہر اقلیت کے لیے جینا مشکل اور دشوار بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک کے ساتھ ہے اور ہم کشمیری عوام کی ان کے حق رائے شماری کے لیے اخلاقی،سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے اور ملک بھر میں ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کی جدوجہد اور قربانیوں کی قدر کرتا ہے، مسلم لیگ(ج) کے سربراہ محمد اقبال ڈار نے کہا پاکستان کے قیام کی جدوجہد اور تحریک پاکستان کی بنیاد اس لیے رکھی گئی تھی کہ ہندو متعصب تھا اور اس نے بر صغیر میں مسلمانوں کے خلاف ہر محاذ پر تنگ نظری دکھائی تھی جس کے رد عمل میں مسلمان بر صغیر میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع ہوئے اور بر صغیر کے عظیم جرائت مند سیاسی رہنماء قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہم نے پاکستان حاصل کرلیا اور ہم اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں اس خطہ میں بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں صرف اوچنی ذات کے ہندو ہی تمام سیاسی اور سماجی حقوق کے حق دار سمجھے جاتے ہیں اور مسلمانوں سمیت وہاں کی ہر اقلیت پریشان ہے بھارت خود کو جمہوری ملک کہات ہے مگر اس نے کشمیر ظلم روا رکھا ہوا ہے وہاں اس کی فوج بدترین مظالم ڈھا رہی ہے اور رائے شماری کا حق مانگنے پر کشمیری عوام کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کی جمہوریت کا اصل چہرہ کشمیر میں دیکھنا چاہیے، تقریب کے اختتام پر کشمیری شہداء کے لیے دعاء کی گئی
