راولپنڈی) )الخدمت فاؤنڈیشن کے صاف پانی پروگرام کے تحت آج جناح ہسپتال لاہور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورہوں گے۔اس کے علاوہ سینئر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص،نیشنل ڈائریکٹر الخدمت صاف پانی پروگرام راشد داؤد،صدر الخدمت وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی، صدر الخدمت لاہور انجینئر احمد حمادرشید اورپرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر عارف تجمل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔آر او فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے روزانہ جناح ہسپتال آنے والے ہزاروں مریضوں، ان کے لواحقین اور ڈاکٹرزاور اہلِ علاقہ کو پینے کا صاف پانی مفت میسر آئے گا۔
