الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی آگہی مہم کے منصوبوں پر کام

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورتھے۔اس کے علاوہ سینئر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم, ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحیی سلطان,نیشنل ڈائریکٹر الخدمت صاف پانی پروگرام راشد داؤد،صدر الخدمت وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی، صدر الخدمت لاہور انجینئر احمد حمادرشید سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب نے الخدمت فاؤنڈیشن کا کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہر مشکل کی گھڑی میں بڑھ چڑ ھ کر کام کیا ہے۔اور کورونا کے دوران بھی ملک بھر میں کام کرنے والی 160 این جی اوز میں الخدمت سرفہرست رہی۔ سید احسان اللہ وقاص نے خطاب میں بتایا کہ آر او فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے روزانہ جناح ہسپتال آنے والے 10 ہزار سے زائد مریضوں، ان کے لواحقین،ڈاکٹروں اور دیگر ہسپتال عملے کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا… الخدمت اس پلانٹ کی باقاعدہ مینٹیننس کا کام بھی خود ہی کرے گی۔
آلودہ پانی اور اُس سے ہونے والے نقصانات کے پیش ِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں آلودہ پانی کے نقصانات اور صاف پانی کی اہمیت کے حوالے سے آگہی مہم کے ساتھ ساتھ صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔گزشتہ سال ملک بھر میں 1812صاف پانی کے منصوبے مکمل کئے گئے جن سے روزانہ کم و بیش 5لاکھ 32ہزارافراد مستفید ہورہے ہیں۔

Shahzad Saleem Abbasi

Manager Mass Media Department

alkhidmat.org | Skype: saleem50712 

0333-31332453 Attachments