نسیم خالد کو گریڈ اکیس میں ترقی دے دی گئی

قومی اسمبلی کے سینئر آفیسر اور پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے سابق سیکرٹری نسیم خالد کو گریڈ اکیس میں ترقی دے دی گئی، قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے انہیں اگلے گریڈ میں ترقی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن دیا، نسیم خالد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے نہائت سینئر آفیسر ہیں اور وہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پروٹوکول سمیت متعدد اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں، اس وقت وہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں سی پیک کمیٹی کے علاوہ لیسجلیشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کر رہے ہیں، انہیں تاریخ، ادب اور عالمی امور پر دسترس حاصل ہے، پارلیمانی کشمیر کمیٹی میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں