اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)
پاکستان مسلم لیگ(ض) کے صدر ممتاز سیاست دان محمد اعجاز الحق نے کہا کہ صدر جنرل ضیاء الحق شہید کابل کے بعد سری نگر آزاد کرانا چاہتے تھے انہیں زندگی مہلت دیتی تو آج سری نگر آزاد ہوچکاہوتا، انہوں نے یہ بات یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کے بعد اس خطہ کا سارا نقشہ ہی تبدیل ہوگیا ہے اور اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو اب متحرک کردار ادا کرناہوگا تاکہ اس خطہ میں امن قائم ہو اور بھارت کی توسیع پسندانہ عزائم کو لگام ڈالی جاسکے پانچ اگست کے اقدام بھارت کی توسیع پسندانہ عزائم کی نشان دہی کرتے ہیں پوری دنیا کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھ کر بھارت کو روکے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے تمام۔غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کی متعلقہ قراردادوں سمیت بین الاقوامی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کے منافی ہیں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی جاتی ہے جس کے ثبوت پیش کیے جاچکے ہیں بھارت کی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کی فعال منصوبہ بندی، فروغ، مالی امداد اور عمل درآمد کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ڈس انفولیب رپورٹ اس کا ثبوت ہے بھارت تو کسی بھی عالمی ادارے کو بھی تسلیم نہیں کرتا اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ سے بڑھ کیا ثبوت ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی کونسل بھارت پر زور دے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی محاصرہ اور یکطرفہ اقدامات فوری ختم کرے،بھارت عوامی اجتماعات اور مواصلاتی نظام پر بندش فوری ختم کرے،کشمیری قیادت اور غیر قانونی گرفتار تمام کشمیریوں کو فوری رہا کیا جائے،نئے ڈومیسائل قانون کو ختم اور جاری کردہ کو فریز کیا جائے،جعلی چھاپوں میں ماورائے عدالت قتل جیسے کالے قوانین کو ختم کیا جائے اوراقوام متحدہ مبصرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں رسائی دی جائے۔ کہ مقبوضہ وادی میں مظلوم و بے کس کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ گرائے جا رہے ہیں، کشمیر کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں، امت مسلمہ کو پکار رہی ہیں، دہلی کے فاشسٹ حکمران سن لیں کشمیر آزاد ہو کر رہے گا، مقبوضہ کشمیر کا ایک ایک چپہ ہمارا، ایک انچ زمین سے دستبردار نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے عوام زندگی کے آخری لمحہ اور خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خوداردیت کے حق میں بے شمار قراردادیں پاس ہوئیں ہیں لہٰذا اسے یہ ذمہ داری ادا کرنی پڑے گی اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا کشمیر ایٹمی طاقتوں روس، بھارت، چین اور پاکستان کے درمیان گھرا ہوا علاقہ ہے۔ عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے اور بھارت کی مقبوضہ وادی میں خون کی ہولی بند کرائے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی حقوق کی تنظیمیں بھارت پر زور دیں کہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون کو ختم کرے اور وہاں استصواب رائے کرائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے، وہاں ہزاروں کشمیریوں پر جیلوں میں شدید تشدد ہورہا ہے۔ تمام کشمیری قیادت گھروں اور جیلوں میں قید ہے انہوں نے کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ پوری پاکستانی قوم ان کی پشت بان ہے۔ کشمیر پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا