ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے بہت ہی شدید جھٹکے، 6.4 شدت کے زلزلے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کے شدید جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے،زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 6 عشاریہ 4، گہرائی 80 کلومیٹر اور مرکز تاجکستان تھا۔ ماہرین نے اتنے شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو ایک مرتبہ پھر ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے انتہائی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پاکستان اور انڈیا سمیت مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس سے در ودیوار ہل کر رہ گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کو ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، سوات، مظفر آباد، لوئر دیر، بھلوال، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، بھکر، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 80 کلومیٹر جبکہ مرکز تاجکستان اور افغانستان کی سرحد تھی۔ جمعہ کی رات کو لاہور، اسلام آباد، پشاور، گلگلت بلتستان، ملتان، سوات، راولپنڈی، آزاد کشمیر، ہنزہ، اسکردو، مردان سمیت ملک کے کئی شہروں میں شدید زلزلہ آیا جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ اور اللہ اکبر اللہ اکبر کا ورد کرتے رہے۔تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 6 عشاریہ 4، گہرائی 80 کلومیٹر اور مرکز تاجکستان تھا۔ ماہرین نے اتنے شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں۔ خاص کر خیبرپختوں خوا کا سوات ریجن آئے روز زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ تاہم اب ایک ساتھ ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا
