بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہفت روزہ طانیا اسلام آباد گزشتہ بارہ سال سے مسلسل شائع ہو رہا ہے اور دو سال سے ویب سائٹ کے ذریعے بھی اپنے قیام کے بنیادی ادا کر رہا ہے
ہم ہفت روزہ طانیا کے اس پلیٹ فارم کو اسلام کے آفاقی پیغام، جس کی بنیاد ہی یہی ہے کہ انسان کی عزت اور اس کی جان کعبہ سے بھی ذیادہ ہے، اپنے ہر قاری تک پہنچانے کی حقیر سی کوشش کر رہے ہیں
ہم طانیا کے ذریعے وطن عزیز کے مضبوط دفاع، اس کی نظریاتی اساس، اور ملک میں داخلی استحکام کے لیے کام کرتے ہیں، آئین پاکستان کی مکمل پاس داری کی حمائت کرتے ہیں
رمضان المبارک کے دوران اپنے قائین کے لیے محترم جناب نعیم صدیقی کی کتاب محسن انسانیت سے نبی مہربان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت طیبہ کے حوالے سے ہر روز کچھ نہ کچھ تحریر ہدیہ کرتے رہیں گے، امید ہے کہ قارئین اسے پسند فرمائیں گے
ابو طالب نے بنی مہربان ﷺ کی سیرت کا نقشہ یوں کھینچا ہے
وہ گورے مکھڑے والا
جس کے روئے زیبا کے
واسطے سے ابر رحمت کی
دعائیں مانگی جاتی ہیں
وہ……یتیموں کا سہارا
وہ……بیواؤں اور مسکینوں
………… کا سرپرست
اقبال رحمتہ علیہ کہتے ہیں
وہ دانائے سبل،ختم الرسل مولائے کل جس نے
غبارہ راہ کو بخشا فروغ وادی سینا
نگاہ عشق و مستی میں وہ اول وہی آخر
وہی قرآن وہی فرقان۱،وہی یسین وہی طہ
