سلام آباد (نمائندہ خصوصی )
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور چئیر مین پنجاب سرمایہ بورڈ وتجارت سردار تنویر الیاس خان نے بھارتی قید میں طبعی سہولیات کے فقدان اور تشدد سے ضمیر کے قیدی اشرف صحرائی کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری قیادت کے ساتھ بھارت کا رویہ قابل مزمت ھے کشمیری قائدین پر بھارتی مظالم اور سالوں سے بلا جواز جیلوں اور عقوبت خانوں میں ان پر مظالم نا قابل برداشت ہیں ، کورونا کی وبا پر مقبوضہ کشمیر سے ونٹی لیٹر اور دیگر طبعی آلات کی کشمیر سے دھلی منتقلی انسانیت سوز عمل ہے عالمی برادی کو فوری طور پر اشرف صحرائی کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنی چاہئے سید علی گیلانی ، یاسین ملک آسیہ اندرابی اور دیگر کشمیر ی قاہدین کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں اقوام متحدہ کو اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حکومت پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں طبعی سہولیات بشمول آکسیجن ونٹی لیٹر اور دیگر طبعی سہولیات پہنچانے کیلئے سہولت دلوانے کیلئے آگے بڑھنا چاہئے حکومت پاکستان صدر آزاد کشمیر کے زریعے اس مدد کی با ضابطہ پیش کش کر چکی ھے مگر بھارت کو اس مشکل وقت میں بھی پاکستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انسانوں کی مدد سے روکا جا رھا ھے جو قابل افسوس اور قابل مزمت ہے ۔
سردار تنویر الیاس خان نے او آئی سی کے سکریڑی جنرل سے بھی اسکا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دنیا سے بھارت کو ملنے والی طبعی امداد کو مقبوضہ کشمیریوں تک بھی پہچانے سے مشروط کیا جائے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کی بھر پوری فوری مدد کرنے کو تیار ھے اس حولے سے انسانی حقوق کے اداروں پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض کی بجا اوری میں کشمیریوں کو نظر انداز نہ کریں انہوں نے کہا کشمیری قیادت کا قتل اب مزید برداشت نہی کہا جائے گا اور پاکستان کی ساری قوم ان مظالم پر یک زبان ہوکر بولے گی