پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر جہانگیر ریاض کی میت دبئی سے ان کے آبائی شہر سیالکوٹ پہنچ گئ

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر جہانگیر ریاض کی میت دبئی سے ان کے آبائی شہر سیالکوٹ پہنچ گی۔

ان کی نمازہ جنازہ بعد نماز ظہر علامہ اقبال ویمن کالج گراؤنڈ، خادم علی روڈ پر ادا کی جائے گی اور تدفین سیالکوٹ کے شہیداں قبرستان میں ہوگی۔

جہانگیر ریاض کا شمار مرحوم پروفیسر انور چوہدری کے پرانے باکسنگ سے وابستہ دوستوں میں ہوتا تھا۔ جہانگیر ریاض کو پاکستان میں گرین ہل کپ کے نام سے چار انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹس اسپانسر کرنے کا بھی اعزاز حاصل تھا۔ 

مرحوم پاکستان میں باکسنگ کے گرتے معیار اور ناقص کارکردگی سے سخت نالاں تھے اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن پر قابض ٹولے کے خلاف عملی طور پر فیڈریشن کے گزشتہ انتخابات میں حصہ لیکر صدر منتخب ہوئے۔

 ان کی درخواست پر باکسنگ کی عالمی تنظیم (آئبا) نے پاکستان میں ہونے والے باکسنگ کے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تین ماہ میں آئبا کے مبصرین کی موجودگی میں نئے انتخابات کرانے کا آرڈر جاری کیا تھا۔