اسلام آباد
تحریک انصاف کے رئیل اسٹیٹ یوتھ ونگ کی ایڈوائزی کمیٹی کراچی کے سربراہ فہد جعفری نے بزنس کیمیونٹی کے ایک نمائندہ وفد کے ہمراہ ایف بی آر کے ڈائریکٹر انٹیلی جینس عبد الرحمن بلو، ایڈیشنل ڈائریکٹر آغا تیمور درانی سے ملاقات کی جس میں ان کے ساتھ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور وفد کے ارکان نے بہترین تجاویز کے ساتھ ایف بی آر حکام کے ساتھ رئیلٹرز کی رجسٹریشن اور دیگر امور پر بھی گفتگو کی اور انہیں بھر پور یقین دلایا کہ حکومت ملکی معیشت کی بہتری اور اسے فروغ کے لیے جن اقدامات کو اٹھا رہی ہے عام آدمی کی بھلائی اور بہبود کے لیے ملک بھر کی بزنس کیمونیٹی اور خاص طور پر رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ افراد حکومت پاکستان کے ہر اقدام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنا کاروبار قانون کے مطابق ہی چلا رہے ہیں تاکہ پاکستان کو ایک باوقار اور ترقی یافتہ ملک بنایا جاسکے اور نمائندہ وفد نے یقین دلایا کہ وطن عزیز کی خوشحالی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں تاکہ ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے اور ملک غیر ملکی قرضوں کی دلدل سے باہر نکل آئے انہوں نے یقین دلایا کہ ایف بی آر حکام کے ساتھ مل کر اور مسلسل رابطوں کے ذریعے رئیلٹرز ہر مسلۂ کا حل نکالیں گے