اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی کامیابی دیوانے کا خواب ثابت ہو گی
راولپنڈی۔اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی کامیابی دیوانے کا خواب ثابت ہو گی ۔ن لیگ عمران خان کو
شکست دینے کی بجائے اپنی صفوں میں شامل لوگوں پر دھیان رکھے جو قیادت کی غیر آئینی سرگرمیوں کے خلاف پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کو تیار بیٹھے ہیں ۔انجنیئر افتخار چودھری ترجمان پی ٹی آئی اور سینیئر رہنما تحریک انصاف نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک مخالفین کا ایک ایسا خواب ہے جسے دیوانے کا خواب کہا جا سکتا ہے اور وہ کبھی شرمندہ ء تعبیر نہ ہو گا ۔انجنیئر افتخار نے کہا مہنگائی ضرور ہے مگر غریب عوام کو جو سہولیات ہماری حکومت نے دی ہیں وہ ماضی میں کسی حکمران نے نہیں دیں ۔ایک صحت کارڈ ہی ماضی کی تمام حکومتوں کی کارکردگی سے بہتر ہے ۔عوام ان لٹیروں کو جانتے ہیں جنہوں نے اس ملک کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر پیا اور سر عام لوٹا لوگوں سے چھتیں چھینیں اور مئے فیئر کے فلیٹس بنائے ۔کوٹ مار میں دونوں پارٹیاں ایک دوسرے سے مقابلہ کرتی رہیں ایک نے سرے محل اور دوسرے نے آیون فیلڈز بنائے ۔شہباز شریف ایک مدت سے بوٹ پالش کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔قوم۔جانتیںہے کہ ن لیگ کا اصل مسلم لیگ نظرئے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انجنیئر افتخار نے کہا پی ڈی ایم کے غبارے سے ڈیرہ اسمعیل خان میں ہوا نکل چکی ہے مولانا کو اپنے گھر میں شکست فاش مل چکی ہے ۔ن لیگ جی ٹی روڈ کے چند شہروں کی پارٹی ہے ڈیرہ میں پی ٹی آئی کے 67000 ووٹوں کے مقابلے میں ن لیگ کو 73 ووٹ ملے ہیں جو میں سمجھتا ہوں نوشتہ ء دیوار ہیں اور اس سے ن لیگیوں کو سبق حاصل کرنا چاہئے ۔شہباز شریف آج اس چوہدری شجاعت حسین کے پائوں پڑ رہے ہیں جس کے بارے میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب سے صلح کریں گے گجرات کے چوہدریوں کے ساتھ ہاتھ نہیں ملائیں گے ۔انجنیئر افتخار نے کہا اپوزیشن 2023 میں شکست کی تیاری کرے انشاء اللہ عمران خان 2023 میں بھی بر سر اقتدار آئیں گے ۔