وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا ہے‘ جنرل سرفراز ستار ریٹائرڈ ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں اہم فیصلے کئے گئے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیاجاچکا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اس سے قبل پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈر بھی رہے ہیں جبکہ راولپنڈی کے کور کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا جی ایچ کیومیں چیف آف جنرل سٹاف کی ذمہ داری بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ان کی بطور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تقرری کا اطلاق 27نومبر سے ہوگا اگلے سال دسمبر میں چھ لیفٹینٹ جنرل اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹاتر ہوجائیں گے ان میں جنرل ہمایوں عزیز‘ جنرل محمد افضل‘ جنرل بلا ل اکبر‘ جنرل ندیم اشرف‘ جنرل شیر افگن‘ جنرل قاضی محمد اکرام شامل ہیں
