او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلانے کی اپیل


رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری اور پاکستان بزنس فورم کے مرکزی رہنماء سید عمران بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ناروے میں ہونے والے قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ پر غور کے لیے مسلم ممالک کے رہنماؤں سے آو آئی سی کا سربراہی اجلاس بلانے کی اپیل کرے اور اس سربراہی اجلاس میں عالمی سطح پر لائحہ عمل بنایا جائے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہعالمی سطح پر توہین کو روکنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے او آء سی اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک اس سلسلے میں کردار ادا کریں اور اس نوجوان کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ ناروے میں قرآن کریم کونذرِآتش کرنے کی کوشش افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے،ہماریلیییہ اَمرحیران کن ہے کہ ناروے جیسے ملک میں اِس قسم کے واقعات عالمی اَمن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے اگر پولیس کی طرف سے اپنی نگرانی میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کا موقع نہ دیا جاتا تو اِس نوجوان کو بھی ایسے اقدام کی ضرورت نہ پڑتی،پولیس نے ایکشن کے بجائے ری ایکشن پر ایکشن لیا،اگر پہلے ہی ایکشن لے لیا جاتا تو نوبت یہاں تک نہ آتی انہوں نے کہا کہ قوانین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے گستاخانہ طرزِ عمل کو روکا جائے اورآزادی اِظہار اورتوہین کے مابین فرق واضح کیا جائے،او آئی سی اور اسلامی ممالک کے دیگرفورم اِس حوالے سے کرداراداکریں اور اِس نوجوان کی رہائی کے لیے کرداراداکریں

اپنا تبصرہ لکھیں