انصاف کے مطابق بھرتیاں کی جائیں

پریم یونین کے سیکرٹری جنرل اشتیاق آسی نے کہا ہے ریلوے میں افسروں کی ترقیوں اور نئی بھرتیوں میں میرٹ سے کام لیا جائے اور کسی کے ساتھ نانصافی نہیں کی جانی چاہیے اس وقت ریلوے میں بدعنوانی عروج پر ہے جس سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے ملازمین کو ان کی ترقی اور ملازمین کے بچوں یا نئی بھرتی کے لیے عدالتی حکم امتناعی کی آڑ نہ لی جائے بلکہ انصاف کے مطابق بھرتیاں کی جائیں ریل حادثات نے ادارے کو ادھ موا کر کے رکھ دیا ہے۔نالائق اور نااہل افسران کو منفعت بخش عہدوں پر لگا کر مزید تباہی مچا دی گئی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر منافع کمانے کی گردان قوم کو سنائی جا رہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی بھونڈی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو ریٹائر ہونے کے ایک سال بعد تک واجبات نہ ملنا اس جھوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے جس ادارے میں جعلی بھرتیوں کا ناٹک رچانے والے کو انعام میں چیف ایگزیکٹو لگا دیا جائے وہاں ادارے میں بہتری کی توقع عبث ہے انہوں نے کہا کہ ریلوے مزدوروں پر کام کا بوجھ کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے اور ان کی اجرتوں میں اضافہ کرنے کی کسی کو فکر نہیں ہے انتہائی قلیل آمنی کے سبب کسمپرسی کے حالات سے محنت کش داچار ہیں۔ملکی سیاست پر ہر وقت دہائی دینے والے وزیر ریلوے ادارے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کر کے مستعفی ہونے کی بجائے جھوٹے اعلانات کر کے اپنی سیاست چمکانے میں مصروف عمل رہتے ہیں اورکرپٹ افسران ان کے پروردہ ہیں ان کی کرپشن کوتحفظ دینا بھی ریلوے وزیر اپنا فرض سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور بدکردار افسران کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں مزدوروں کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے۔جعلی بھرتیوں،ناکارہ انجنوں کی چین سے خریداری،سگنیلنگ کا ناکام نظام لینے والے کرپٹ مافیا،پام آئل کلب میں کی جانے والی کرپشن اورسیکیورٹیکے نام پر دیواریں بنانے کا ڈرامہ اور لوٹ مار کی نیب فوری تحقیقات کرے اور اس جرائم پیشہ افسران اور مافیا کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت ریلوے نے گزشتہ ہفتے اسٹینم انجن کے ذریعے راولپنڈی سے اٹک تک سفاری ٹرین چلاکر سب کو ماموں بنانے کی کوشش کی تھی یہ ٹرین اسٹیم انجن کی بجائے ڈیزل انجن سے چلائی گئی ہے اور اسٹیم انجن ویسے ہی محض دکھاوے کے لیے اس ٹرین کا حصہ بنایا گیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں