وفاقی شرعی عدالت کے جج جسٹس ڈاکٹر فدا محمد خان انتقال کرگئے‘ مرحوم کی نماز جنازہ آج ہفتہ کے روز مقامی قبرستان ایچ الیون میں ادا کی جائے گی وہ اسی سال ستمبر میں بطور عالم جج وفاقی شرعی عدالت میں بطور جج تعینات ہوئے تھے اور سود کیس کے حوالے سے ان کی بہت دلچسپی تھی‘ مرحوم جرائت مند اور نہائت صاف گو انسان تھے
