سوئی سدرن گیس کمپنی کے شعبہ کارپوریٹ کمیونی کیشنز کے سربراہ سلمان احمد صدیقی نے کراچی کے تاریخی گورنمنٹ این جے وی اسکول میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا جو اخوت کے زیر انتظام کام کر رہا ہے۔ یہ کمپیوٹر لیب سوئی سدرن نے این جے وی اسکول کے طالب علموں کو اپنے سی ایس آر پروگرام کے تحت تحفتاً دی ہے۔
