چاند آج اور کل خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

چاند آج اور کل خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ فلکیاتی علوم کمیٹی کا کہنا ہے کہ سعودی مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 6 منٹ پر چاند کعبۃ اللہ کے عین اوپر ہو گا۔فلکیاتی علوم کمیٹی کے مطابق بدھ کا سورج طلوع ہونے تک چاند کعبۃ اللہ کے عین اوپر دیکھا جاسکے گا۔یہی وہ وقت ہو گا جب دنیا بھر کے مسلمان قبلے کا صحیح رخ متعین کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے فلکیاتی علوم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح سورج کعبے کے عین اوپر آجاتا ہے اسی طرح چاند بھی کعبے کے اوپر آجاتا ہے۔ سعودی ماہرین فلکیات نے اس حوالے سے وضاحت کی کہ ضروری نہیں کہ سال میں صرف ایک مرتبہ چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے، سال میں متعدد مرتبہ چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آسکتا ہے۔